پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان پر دن کا اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا ہے۔ مارکیٹ میں کم سرمایہ کاری کا حجم اور شیئر والیوم کی بھی کمی رہی۔ دن کے اختتام پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس محض 10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42011 پر آ گیا۔ آج شیئر بازار میں 15 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔