پاکستان اسٹاکس کے والیوم لیڈرز
31 اگست 2022 ء : آج کے دن کا والیوم لیڈر ایک کروڑ اکیاون لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک رہا۔ ایک کروڑ 9 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز دوسرے اور ایک کروڑ 2 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ اینگرو پولیمر تیسرے نمبر پر رہا۔ جبکہ فوجی سیمینٹ، ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ،فوجی فوڈز لیمیٹڈ، ہیزکول، میپل لیف سیمنٹ اور بینک الحبیب لیمیٹڈ بھی نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
آج سیکٹر پرفارمنس کا جائزہ لیں تو سیمنٹ سیکٹر سرمایہ کاری حاصل کرنے میں نمایاں رہا۔ جبکہ فوڈ اینڈ پرسنل کیئر، کیمیکل اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرز میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا حجم دیکھنے میں آیا ہے۔ اگر شیئر پرائس لیڈر کی بات کریں تو بھنیرو ٹیکسٹائل ملز لیمیٹڈ پچانوے روپے کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار تین سو ستر روپے فی شیئر کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ النور شوگر ملز لیمیٹڈ تین روپے نوے پیسے کے اضافے کے ساتھ پچپن روپے اکیانوے پیسے پر بند ہوا۔ دوسری طرف فیصل بینک لیمیٹڈ ایک روپے چھیاسی پیسے کے اضافے کے ساتھ چھبیس روپے سڑسٹھ پیسے کے لیول پر آ گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔