پاکستانی اسٹاکس: آج کے والیوم لیڈرز

2 ستمبر 2022ء: آج پاکستانی اسٹاکس میں سے ایک کروڑ 19 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ والیوم لیڈر رہا۔ جبکہ 97 لاکھ شیئرز کے ساتھ فلائنگ سیمنٹ دوسرے اور نواسی لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ سلک بینک تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ پاک الیکٹرون، سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ، کوٹ ادو پاور پلانٹ، میپل لیف سیمنٹ، فیصل بینک لیمیٹڈ اور کراچی الیکٹرک بھی نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔ آج بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کا اچھا والیوم اور شیئرز کا لین دین دیکھنے میں آیا۔ اگر شیئر ویلیو اضافے کی بات کریں تو گیٹرون انڈسٹریز کے شیئرز کی قیمت 28 روپے اضافے کے ساتھ 402 روپے فی شیئر پر آ گئی یے۔ اس کے علاوہ تھل انڈسٹریز کارپوریشن 18 روپے اضافے کے ساتھ 267 روپے 68 پیسے پر آ گئی۔ شیئر ویلیو میں گراوٹ کے لحاظ سے سنوفی اوینٹس پاکستان لیمیٹڈ 94 روپے کی کمی کے ساتھ 1146 روپے 54 پیسے فی شیئر تک گراوٹ کا شکار ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button