Indo Pak Ceasefire اور IMF Loan Approval کے بعد PSX نے تاریخ رقم کر دی
KSE100 Index jumped over 10000 points first time in the history in a sessions.

Pakistan Stock Market نے وہ کر دکھایا جو دہائیوں میں کبھی نہ ہوا — بھارت کے ساتھ Ceasefire Agreement اور IMF Loan Approval کی مشترکہ خبر نے PSX کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ایسا لگا جیسے مایوسی کی دبیز دھند سے نکل کر معیشت کو نئی سانسیں مل گئیں ہوں۔ ایک دن کے دوران 10,123 پوائنٹس کا اضافہ، ایک ایسا کم بیک جس نے سرمایہ کاروں کی نبضیں تیز کر دیں، اور KSE100 Index کو Global Headlines کا حصہ! بنا دیا.
بھارتی جارحیت کے بعد Ceasefire Agreement کے معاشی اثرات.
پہلگام حملے کے بعد شدید کشیدگی نے PSX پر گہرے اثرات ڈالے. لیکن اچانک اعلان شدہ Ceasefire Agreement نے مارکیٹ میں ایک مثبت طوفان برپا کر دیا۔ اس سفارتی کامیابی نے خطے کے Geopolitical Risk کو کم کر دیا. جس سے Investor Confidence بحال ہوا. اور پاکستان کی Stock Market نے زبردست ری باؤنڈ کیا۔
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے IMF Loan Approval نے جلتی پر تیل کا کام کیا
International Monetary Fund (IMF) کی جانب سے پاکستان کے لیے اہم Loan Tranche کی منظوری بھی مارکیٹ کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوئی۔ KSE100 Index نے پیر کے دن 10,123 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا. جو کہ ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔Blink Capital Management کے سی ای او حسن مقصود کے مطابق، مارکیٹ نے 9.3% اضافے کے ساتھ ریکارڈ اوپننگ دی۔
Market Halt کے باوجود Bullish Momentum برقرار
ابتدائی 5% اضافے کے بعد PSX Regulations کے مطابق مارکیٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا. لیکن 10:42 بجے مارکیٹ دوبارہ کھلی تو Bullish Momentum نے سب کو حیران کر دیا۔ Banking اور Energy جیسے اہم سیکٹرز میں Across-The-Board Buying دیکھی گئ.، جبکہ OGDC, PPL, PSO, HBL, UBL جیسے Index-Heavy Stocks نے مارکیٹ کو سپورٹ فراہم کی۔
امریکہ، چین اور ترکی کی مداخلت سے خطے میں Geopolitical Stability
امریکی صدر اور دوست ممالک کی جانب سے Kashmir Conflict Resolution میں دلچسپی اور بھارت-پاکستان کے درمیان Trade Relations کے فروغ کی حوصلہ افزائی نے بھی مارکیٹ کے رجحان کو مزید تقویت دی۔ ساتھ ہی چین اور امریکہ کے درمیان Trade Talks میں Substantial Progress کی خبروں نے Global Markets میں بھی بہتری کا رجحان پیدا کیا، جس کا فائدہ PSX کو بھی ہوا۔
ہفتہ وار گراوٹ کے بعد تاریخی واپسی.
22 اپریل 2025 کے بعد سے KSE-100 Index میں 12.6% کمی دیکھی گئی تھی۔ پچھلے ہفتے مارکیٹ میں 6.1% کی کمی آئی. لیکن موجودہ Bullish Session نے تمام نقصانات کو نہ صرف ریکور کیا. بلکہ Investor Sentiment کو نئے اعتماد کے ساتھ بحال کیا۔ حسن مقصود کے مطابق یہ تین بڑی مثبت تبدیلیاں یعنی Ceasefire, IMF Support اور Monetary Easing مارکیٹ میں ایک نئی زندگی ڈال رہی ہیں۔

Global Markets پر بھی مثبت اثرات
Wall Street Futures، EUROSTOXX, FTSE، DAX اور Asian Markets بھی Positive Momentum کے ساتھ کھلیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ نہ صرف Pakistan Stock Exchange (PSX) بلکہ پوری دنیا کی مارکیٹیں خطے میں امن اور اقتصادی استحکام کی متلاشی ہیں۔
اگرچہ PSX نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا جمپ دکھایا ہے. لیکن یہ صرف شروعات ہیں۔ Geopolitical Calm, عالمی حمایت، اور معیشت کی بحالی کا سنگم — یہ سب PSX کو ایک نئے Bullish Era میں دھکیل رہے ہیں۔ مگر یاد رہے، ہر چڑھاؤ کے پیچھے ایک اتار چھپا ہوتا ہے۔
یہ لمحہ یقیناً جشن کا ہے، لیکن سرمایہ کاروں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ آج KSE100 Index نے جو شاندار کم بیک ہے. وہ پاکستان کی معیشت میں ایک نئے باب کا آغاز ہو سکتا ہے — یا پھر صرف خاموشی سے پہلے کا شور!
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔