سوئس ٹریڈ بیلینس ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔ ٹریڈ سرپلس میں کمی

سوئس ادارہ برائے شماریات نے جولائی کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک کا تجارتی منافع 22 کروڑ سوئس فرانک کی کمی کے بعد 3.68 ارب سوئس فرانک رہ گیا ہے جبکہ اس سے قبل جاری کیا گیا تخمینہ 3.80 ارب سوئس فرانک کا تھا۔ اس طرح ٹریڈ سرپلس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی برآمدات میں 8.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ جولائی کے دوران درآمدات میں 9.4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈ سرپلس میں کمی کی بڑی وجہ تیل اور گیس کا بحران ہے جسے دور کرنے کے لئے افریقی ممالک سے ایل۔این۔جی کی درآمد کی جا رہی ہے جسکی درآمدی لاگت روسی گیس کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button