پاکستان اسٹاک ایکچینج میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان۔

پاکستان اسٹاک ایکچینج Pakistan Stock Exchange میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان۔ ملک میں جاری سیاسی بے یقینی۔ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا تاحال نتیجہ خیز نہ ہونا ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج Pakistan Stock Exchange رواں ہفتے مسلسل مندی کا شکار ہے اور انڈیکس لیول میں پچھلے چار دن میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔ آج مارکیٹ انڈیکس لیول 46 ہزار کا اسپورٹ لیول توڑتے ہوئے 45600 کی سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں مسلسل اضافے اور ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار مارکیٹ سے اپنا سرمایہ یا ٹو نکال چکے ہیں اور یا سائڈ لائن ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے کے دوران اپنے کئی سپورٹ لیولز توڑ چکی ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال میں پاکستان کو کسی بیل آوٹ پیکیج کی فوری ضرورت ہے تا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے اور ڈالر کی قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button