ٹرینڈنگ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی

نیوز اپڈیٹ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی ۔ مارکیٹ سے اربوں روپے کے سرمایے کا انخلاء ۔ ہنڈرڈ انڈیکس نے کئی سپورٹ لیول توڑ دیئے۔ کراچی ( اسٹاک مارکیٹ رپورٹر)۔۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مارکیٹ کے آغاز سے ہی سرمایہ کے انخلاء اور ریکارڈ مندی کا سلسلہ جاری ہے جو کہ دنیا بھر کی مارکیٹس میں موجود معاشی بحران کا تسلسل ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ پاکستان کے لئے کسی بیل آوٹ پیکیج کے نہ ہونے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال، اومیکرون کی نئی عالمی لہر بھی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مارکیٹ میں مسلسل شیئرز کی غیر معمولی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسوقت مارکیٹ 1568 پوائنٹس کی کمی سے 43200 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ تمام کمپنیز کے شیئرز آج مارکیٹ کھلتے ہی لوئر لاک کر گئے جو آج کیلے دن کی کم ترین سطح ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button