آج نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL ) میں تیزی کا بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ۔
بنیادی جائزہ
آج پاکستانی اسٹاکس میں ہفتے کے آخری دن پہلے سیشن کے دوران مارکیٹ منفی رجحان کی شکار دکھائی دی تاہم نماز جمعہ کے وقفے کے بعد مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ نظر آئی اور اسی پر دن کا اختتام ہوا ہے۔ اس اتار چڑھاؤ کے باوجود ٹیکنالوجی اسٹاکس بالخصوص نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL) میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم اور بہترین شیئرز والیوم دکھائی دیا۔ پاکستان کے ٹیک اسٹاکس (Tech. Stocks) میں گزشتہ ہفتے کے اختتام سے خاصی تیزی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کی سافٹ ویئر کمپنیز کو ملنے والے 4 ارب ڈالرز کے برآمدی آرڈرز (Export Orders) کی رپورٹ کے بعد PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ ( NETSOL ) پاکستان کے نمایاں اسٹاکس میں سے ایک ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر (Tech Stocks ) میں نیٹسول ٹیکنالوجیز کو ایک متحرک اسٹاک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران اس کی کم ترین سطح 77 روہے اور بلند ترین لیول 131 روپے ریا ہے۔ اپنے طرز عمل کے لحاظ سے نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL )، ٹی۔آر۔جی (TRG ) اور اوینسیون لیمیٹڈ (AVN ) کی طرح انٹراڈے (Intra-Day ) اور طویل المیعادی بنیادوں پر سرمایہ کاری ( Holding Stock ) کے لحاظ سے بہترین اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانی اسٹاک ایکسچینج (PSX ) کی اوسط درجے کی کارکردگی کے دوران بھی نیٹسول کی کارکردگی ہمیشہ بہترین رہی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج NETSOL کی کم ترین قدر 104.75 روپے جبکہ بلند ترین سطح 106.30 روپے رہی ہے۔ انٹرا۔ڈے ٹریڈ میں محور (Pivot) اور خریداری کا بہترین پوائنٹ 105.50 روپے جبکہ فروخت کا محور (Pivot ) 108 روپے سے اوپر کی سطح ہے۔ انڈیکس کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج کی ٹرینڈ لائن 105 سے 106.30 کے درمیان متحرک ہے۔ 200SMA بھی 98 سے 121 کے درمیان Bullish Pull کو ظاہر کر رہی ہے۔ اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 108.50, 110.50 اور 112.25 ہیں جبکہ گزشتہ 3 کی ٹریڈ کے دوران نیٹسول کے سپورٹ لیولز 104, 101 اور 99 ہیں۔ آج اس کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) 71 پر ہے جو کہ خریداری (Buying) کا زون ہے۔ جبکہ اسوقت اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز خریداری کا موقع (Highly Buying ) کو ظاہر کر رہے ہیں جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) Bullish ہے۔ اسوقت نیٹسول اپنی کل کی سطح سے 6 پیسے اضافے کے ساتھ 105 روپے 66 پیسے پر مثبت سمت میں متحرک ہے جبکہ اسکی سرمایہ کاری کے حجم میں 0.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ دن کے اختتام تک اس میں 33 لاکھ سے زائد شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے۔ آج نیٹسول (NETSOL ) 65 فیصد Bullish , جبکہ 20 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ہے ۔ اس طرح اسکا مجموعی ارتکاز (Bias ) بھی Bullish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔