نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL ) کا ٹیکنیکی جائزہ۔

بنیادی جائزہ

نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ ( NETSOL ) پاکستان کے نمایاں اسٹاکس میں سے ایک ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر (Tech Stocks ) میں نیٹسول ٹیکنالوجیز کو ایک متحرک اسٹاک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران اس کی کم ترین سطح 77 روہے اور بلند ترین لیول 131 روپے۔ اپنے طرز عمل کے لحاظ سے نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL )، ٹی۔آر۔جی (TRG ) اور اوینسیون لیمیٹڈ (AVN ) کی طرح انٹراڈے (Intra-Day ) اور طویل المیعادی بنیادوں پر سرمایہ کاری ( Holding Stock ) کے لحاظ سے بہترین اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانی اسٹاک ایکسچینج (PSX ) کی اوسط درجے کی کارکردگی کے دوران بھی نیٹسول کی کارکردگی ہمیشہ بہترین رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج NETSOL کی کم ترین قدر 104 روپے جبکہ بلند ترین سطح 106 روپے 50 پیسے رہی ہے۔ انٹرا۔ڈے ٹریڈ میں محور (Pivot) اور خریداری کا بہترین پوائنٹ 105 روپے جبکہ فروخت کا محور (Pivot ) 107 روپے سے اوپر کی سطح ہے۔ انڈیکس کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج کی ٹرینڈ لائن 105 سے 107 کے درمیان متحرک ہے۔ 200SMA بھی 98 سے 121 کے درمیان Bullish Pull کو ظاہر کر رہی ہے۔ اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 106،108 اور 110 ہیں جبکہ گزشتہ دو گھنٹوں کی ٹریڈ کے دوران نیٹسول کی سپورٹس 102، 100 اور 98 ہیں۔ آج اس کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) 25.54 پر ہے جو کہ Sell یعنی فروخت کا زون ہے۔ جبکہ اسوقت اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز انتہائی فروخت (Oversold ) کو ظاہر کر رہے ہیں جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بیئرش ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button