ہیزکول پیٹرولیم کا بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ۔

آج پاکستانی اسٹاکس کا والیوم لیڈر ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ (HASCOL ) رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس مارکئٹنگ سیکٹر (Oil and Marketing Sector ) کی یہ کمپنی اب سے دو سال قبل ڈیفالٹر سیگمنٹ (Defaulter Segment ) میں شامل کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ تین ماہ سے ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ دوبارہ سے متحرک اسٹاکس (Active Stocks) میں شامل ہوا ہے۔ تب سے اسکی قدر میں بھی 150 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

آج ہیزکول پیٹرولیم نے 6 روپے 59 پیسے سے اپنی ٹریڈ کا آغاز کیا۔ پہلی ٹریڈ سے ہی ہیزکول 17 پیسے اوپر ٹریڈ ہوا۔ ۔اسکی آج کے دن کی بلند ترین سطح 7 روپے کی نفسیاتی حد (R1 ) کو عبور کرتے ہوئے 7 روپے 9 پیسے رہی۔ جبکہ انڈیکس میں آنیوالی مندی کی لہر سے ہیزکول کا کم ترین لیول 6 روپے 74 پیسے رہا جبکہ متوسط درجے کی حاصلات کے ساتھ HASCOL نے اپنے ادا شدہ سرمایہ (Paid up capital) کی 3 فیصد تک قدر کو دربارہ بحال کیا ہے۔ اسکی قدر کی حدیں (Caps ) اوپر کی طرف دیکھیں تو کل کے دن میں 7 روپے 82 پیسے کا Upper Cap اور کل کی نیچے کی حد (Lower Lock ) 5 روپے 82 پیسے ہے۔ اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) کل کے لئے 6.93, 7.25 اور 7.50 ہیں اسکی حرکاتی اوسط (Moving Averages ) میں سے 8 خریداری (Buying) اور 4 فروخت (Selling ) کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔

اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز 6.50, 6.10 اور 5.75 ہیں جبکہ ٹیکنیکل انڈیکیٹر موجودہ سطح پر Buying کا انتہائی مضبوط موقع ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم اسکا Stop Loss کل کی ٹریڈ کے لئے 6.25 ہے۔ اسکے مضبوط محور (Pivots ) بھی کل کی ٹریڈ کے لئے 6.70 اور 6.90 ہے جبکہ 7.00 کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے کی صورت میں7.10 اور 7.35 کے محور (Pivots ) انتہائی اہمیت کے حامل ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button