جاپانی ین کی قدر میں کمی، نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم، آسٹریلوی ڈالر کا جارحانہ موڈ

آج جاپانی ین گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ چینی لاک ڈاؤن میں نرمی کی سیریز کے بعد ایشیائی اسٹاکس (Asian Stock) کی طلب (Demand) میں نمایاں میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے امریکی ڈالر پر دباؤ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ جاپانی کرنسی میں گراوٹ کی ایک اور بڑی وجہ آج ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا اعلان ہے جس کے بعد Asia Pacific Markets میں AUD/USD کی زبردست خریداری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.09 فیصد تیزی کے ساتھ 136.8600 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ جاپانی کرنسی کے خلاف یورو (EUR/JPY) بھی 0.10 کی تیزی کے ساتھ 143.5800 پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) 0.60 فیصد اوپر 92.0900 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) بھی 0.66 فیصد مثبت سمت میں ٹریڈ کرتے ہوئے 0.9150 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے خلاف Aussies ڈالر 0.91 فیصد مستحکم ہو کر 0.6750 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے ساتھ مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) آج 0.26 فیصد اوپر 1.0630 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اگر امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD) آج 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6330 پر آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button