Fauji Fertilizer کا PIA کے حصول اور Aviation Industry میں قدم رکھنے کا بڑا فیصلہ

FFC Board Approves Expression of Interest for PIA Stake Amid Privatization Push

پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی پیشرفت نے سب کو چونکا دیا ہے۔ Fauji Fertilizer Company Limited، جو ملک کی سب سے بڑی یوریا بنانے والی کمپنی ہے. نے PIA  کی فروخت کیلئے ہونے والی بولی میں حصہ لینے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ایوی ایشن سیکٹر Aviation Industry میں نئی جان پڑے گی بلکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

اس فیصلے کا اعلان Fauji Fertilizer کی طرف سے Pakistan Stock Exchange میں جمع کروائے گئے سرکلر میں کیا گیا.

خلاصہ

  • Fauji Fertilizer Company Limited کے بورڈ نے PIA کے شیئرز کے حصول کیلئے Expression of Interest جمع کروانے کی منظوری دی۔

  • PIA کی نجکاری کی اسکیم کے تحت حکومتی کمپنی PIA Holdco نے 51% سے 100% تک شیئرز بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • PIA کے پاس 78 ممالک تک رسائی ہے، اور یہ 30 اہم مقامات پر ہفتہ وار 268 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

  • PIA کی ری اسٹرکچرنگ کے بعد کور بزنس اور نان کور بزنس کو علیحدہ کیا گیا ہے۔

  • Fauji Fertilizer Company Limited کی انٹری سے ایوی ایشن سیکٹر میں مقابلہ بڑھنے کا امکان ہے۔

پاکستانی ایوی ایشن مارکیٹ میں نئی روح – PIA کی نجکاری

PIA پاکستان کی فلیگ کیریئر ایئرلائن ہے جو 68 سال سے مارکیٹ پر حکومت کرتی رہی ہے۔ حکومتی سطح پر اس کے ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت PIA Holdco کو بنایا گیا جس نے نان کور اثاثے اور ذمہ داریاں سنبھال لیں. جبکہ اصل ایوی ایشن بزنس PIA کے پاس ہی ہے۔ اب نجکاری کمیشن کی مدد سے 51% سے 100% شیئرز نئے سرمایہ کاروں کو پیش کیے جا رہے ہیں۔

Fauji Fertilizer Company Limited کا بڑا قدم

پاکستان کی سب سے بڑی یوریا بنانے والی کمپنی Fauji Fertilizer Company Limited نے نہ صرف زراعت بلکہ اب ایوی ایشن سیکٹر میں بھی اپنی شراکت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی 234ویں میٹنگ میں Expression of Interest اور پری کوالیفکیشن ڈاکومنٹس جمع کروانے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔

ایوی ایشن مارکیٹ کی ترقی کا امکان

پاکستان میں ایوی ایشن سیکٹر میں طلب میں اگلے چار سال میں 6.2% سالانہ ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔ آبادی میں اضافہ اور بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس ترقی کی بنیاد ہے۔ PIA کی ری اسٹرکچرنگ اور نئی سرمایہ کاری اس ترقی کو مزید تقویت دے گی۔

مالی تحفظات اور سہولیات

حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے کئی مراعات رکھی ہیں. جیسے کہ نئے طیاروں کی خریداری یا لیز پر لینے پر General Sales Tax سے استثنا، مالی حیثیت کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتی معاونت، اور مخصوص مقدمات کے خلاف تحفظ۔

یہ ڈیل نہ صرف PIA بلکہ پورے ایوی ایشن سیکٹر کی سمت کو بدلنے جا رہی ہے۔ بلکہ  Fauji Fertilizer Company Limited کی اس شراکت داری سے ملکی معیشت میں ایک نیا باب شروع ہونے کو ہے. جو سرمایہ کاری اور مسابقت کو نئی سطح پر لے جائے گا۔

کیا واقعی Fauji Fertilizer Company Limited نے PIA خریدنے کا ارادہ کر لیا ہے؟

جی ہاں، Fauji Fertilizer Company Limited کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے PIA کے حصص کے حصول کے لیے Expression of Interest جمع کروانے کی منظوری دی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کیا ہے؟

پی آئی اے کی نجکاری کا مطلب ہے کہ حکومت پاکستان کی قومی ایئر لائن کو بہتر بنانے کے لیے اس کے حصص نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کر رہی ہے تاکہ مالی مشکلات کم ہوں اور آپریشنز میں بہتری آئے۔  

پی آئی اے کا کون سا حصہ فروخت ہوگا؟

پی آئی اے ہولڈ کے ذریعے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انتظامی کنٹرول بھی شامل ہوگا۔

اس فیصلے سے پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو کیا فائدہ ہوگا؟

اس سے نہ صرف پی آئی اے کی مالی حالت بہتر ہوگی بلکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات ملیں گی، نئی سرمایہ کاری آئے گی اور ملک میں ایوی ایشن سیکٹر مزید ترقی کرے گا۔

سرمایہ کاروں کے لیے حکومت نے کون سی سہولیات رکھی ہیں؟

حکومت نے جہازوں کی خریداری یا لیز پر لینے پر جنرل سیلز ٹیکس سے چھوٹ، مالی مدد، مخصوص قرضوں اور مقدمات سے تحفظ سمیت کئی مراعات دی ہیں تاکہ سرمایہ کاری محفوظ اور فائدہ مند ہو۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کیا ہے اور اس کی اہمیت کیا ہے؟

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ پاکستان کی سب سے بڑی یوریا بنانے والی کمپنی ہے جو زرعی شعبے کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔ اس کمپنی کا مقصد ملک میں زراعت کو مستحکم کرنا، کسانوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانا اور خوراک کی کمی پر قابو پانا ہے۔ اس کی مالی مضبوطی اور شفافیت اسے ایک معتبر اور کامیاب کمپنی بناتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب یہ کمپنی ایوی ایشن جیسے بڑے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button