آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

13 ستمبر 2022 ء: آج کا والیوم لیڈر ( Volume Leader ) ایک کروڑ سے زائد شیئرز کے ساتھ ہیزکول لیمیٹڈ ( HASCOL ) رہا۔ اسکے شیئرز کی قدر ( Share Value ) 21 پیسے کے اضافے کے ساتھ 6 روپے 81 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ 69 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک ( KEL ) دوسرے نمبر پر تو رہا لیکن اس کی شیئر ویلیو ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 3 روپے 21 پیسے پر آ گئی ہے۔ والیوم لیڈرز میں تیسرے نمبر پر 54 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ قوائس فوڈز لیمیٹڈ ( QUICE ) رہا جس کی شیئر ویلیو 66 پیسے کے اضافے کے ساتھ 4 روپے 53 پیسے پر آ گئی ہے۔ ان کے علاوہ جے۔ایس۔گلوبل بینک(JSBL ), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ( WTL ), ٹی۔آر۔جی لیمیٹڈ ( TRG )، سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ), جاویدان کارپوریشن لیمیٹڈ ( JVDC ), اور الشہیر کارپوریشن لیمیٹڈ ( ASC ) بھی اچھے والیوم کے ساتھ نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
اگر سیکٹر پرفارمنس کا جائزہ لیں تو ٹیکنالوجی، سیمنٹ اور فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹرز سرمایہ کاری کا اچھا حجم حاصل کرنے والے سیکٹرز رہے۔ آج سب سے زیادہ شیئر ویلیو حاصل کرنے والا اسٹاک ٹیکسٹائل کمپوزیٹ سیکٹر میں سے ٹاولرز لیمیٹڈ( TOWL ) رہا جس کی فی شیئر قدر 7 روپے 64 پیسے اضافے کے ساتھ 109 روپے 59 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button