پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت اختتام
پاکستاناسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام مثبت کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ عالمی اسٹاکس (Global Indices ) میں تیزی کے پاکستانی اسٹاکس پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ KSE100 انڈیکس 138 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41350 پر بند ہوا ہے۔ جبکہ KSE30 بھی 67 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15477 پر بند ہوا ہے۔ آج حصص بازار (Share Market ) میں 59 کروڑ سے زائد حصص کا 2022 ء کا ریکارڈ بزنس ہوا ہے۔ جس کی مجموعی مالیت 9 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
آج کا والیوم لیڈر (Volume Leader ) 34 کروڑ سے زائد حصص کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ (WTL ) رہا۔ جبکہ 3 کروڑ حصص کے ساتھ فلائنگ سیمنٹ ( FLYNG ) دوسرے اور 1 کروڑ 93 لاکھ حصص کے ساتھ کراچی الیکٹرک (KEL ) تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ آج KSE100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 41587 جبکہ کم ترین لیول 41211 رہا۔ دوسری طرف KSE30 کی بلند ترین سطح 15564 اور کم ترین سطح 15410 رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔