پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن کا انتہائی مثبت اختتام۔
اسٹاکس سمری : پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں بہتری کا تسلسل جاری ہے۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن اور ہفتے کا اختتام انتہائی مثبت رہا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 614 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42857 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسٹاکس میں اچھا والیوم اور سرمایہ کاری کا حجم دیکھنے میں آیا۔ آج شیئر بازار میں 37 کروڑ 38 لاکھ سے زائد سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 10 ارب 61 کروڑ روپے رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 4 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ رہا جبکہ ڈبلیو۔ٹی۔ایل 2 کروڑ 83 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور 2 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ تیسر نمبر پر رہا۔ آج مسلسل دوسرے ہفتے کے اسٹاکس کا مثبت مومینٹم پر اختتام ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔