پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن کا مثبت اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان ( Positive Trend ) پر ہوا ہے۔ آج مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوتے ہی انڈیکس نے 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی اور اس سطح کو دن کے اختتام تک برقرار رکھا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی، سیلاب، ملک کی غیر مستحکم معاشی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے گذشتہ ماہ کے اوائل سے پاکستانی مارکیٹ مسلسل دباؤ کی شکار ہے۔ تاہم آج مارکیٹ کا اچھا اختتامیہ ( Closing ) یقینی طور پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس (KSE Hundred Index ) 139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42001 کے بینچ مارک پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 64348 ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی عمومی تعداد 10 ہزار سے زائد رہتی ہے۔ مثبت اختتام کے باوجود مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم اور شیئر والیوم کم رہا۔ آج زیادہ تر سرمایہ کاروں کا رجحان چھوٹے اسٹاکس ( Penny Stocks ) میں نظر آیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔