آج ایشیئن مارکیٹس میں اسٹاکس کی کیا صورتحال رہی۔
آج جاپان کی نیکائی 225 مارکیٹ میں تیزی کا ٹرینڈ رہا۔ انڈیکس 324 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28871 کی سطح پر آ گیا۔ چین کی شنگھائی مارکیٹ کا کمپوزیٹ انڈیکس پچھلے ہفتے کی سطح پر یعنی 3276 بغیر کسی تبدیلی کے اختتام پزیر ہوا۔ ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ کا ہنگ سینگ انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 20040 کی سطح پر بند ہوا۔ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج 31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7064 کے لیول پر بند ہوئی۔ کورین کوسپی مارکیٹ 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2521 پر بند ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ کی مارکیٹ جمعے کی سطح پر یعنی 11789 پر بغیر کسی تبدیلی کے اختتام پزیر ہوئی۔ تائیوان کے ٹی۔سیک انڈیکس میں دن کا اختتام 128 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15417 پر ہوا ان کے علاوہ انڈیا کی ممبئی سینسیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 59462 کی سطح پر بند ہوئی۔ اگر کل سینسیکس 60 ہزار کا ہدف عبور کر گئی تو ایشیاء کی پہلی مارکیٹ بن جائے گی جو کہ کووڈ۔19 کے بعد اس لیول کو عبور کرے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔