آج یورپی مارکیٹس کی کارکردگی کیسی ہے ؟۔
یورپی انفلیشن رپورٹس اور منفی گلوبل مینوفیکچرنگ رپورٹ کے بعد پچھلے کاروباری ہفتے میں یورپی مارکیٹس کافی پریشر میں رہیں۔ آج بھی یورپی انڈائسز میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سب سے پہلے بات کرتے ہیں برطانوی فٹ۔سی کی جو کہ اسوقت 73 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7242 کی سطح پر مثبت زون میں موو کر رہی ہے۔ اگرچہ کیپٹلائزیشن والیوم بہت زیادہ نہیں ہے تاہم افراط زر اور دیگر منفی معاشی رپورٹس کے بعد بھی گرین زون میں ٹریڈ ہونا ایک اچھی علامت ہے۔ اس کے آگے بڑھتے ہوئے ہم جرمن ڈیکس کو ڈسکس کرتے ہیں جس کا انڈیکس منفی زون میں 8 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 12804 کی سطح پر ریڈ اور گرین زونز کے درمیان معلق ہے۔ فرینچ سی۔اے۔سی اسوقت 23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 5954 کے لیول پر آ گئی ہے۔ تاہم کم والیوم کی وجہ مارکیٹ کسی بھی وقت منفی رجحان میں جا سکتی ہے۔ اگر ڈسکس کریں پورے یورپ کی اسٹاک مارکیٹ یورو اسٹاکس 600 کی تو تو یہاں بھی مکسڈ سینٹیمنٹ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ صرف 2 ہوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اسٹاکس 600 کا انڈیکس 409 کے لیول پر انتہائی کم کیپٹلائزیشن اور انویسٹمنٹ والیوم کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ اٹالین ایم۔آئی۔بی اسوقت 36 ہوائنٹس کے ساتھ 21388 کے لیول ہر جبکہ اسپینش آئی۔بیکس محض 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 8183 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔