ایشیئن مارکیٹس میں منفی رجحان
آج بھی ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ( میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) کی طرف سے جاپانی ین ( Yen ) کی مسلسل گراوٹ کو روکنے کے لئے 1998 ء کے بعد ہونیوالی پہلی مداخلت کے بعد جاپانی کرنسی پر تو دباؤ میں کمی دیکھی گئی تاہم Equities شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ Nikkei225 آج 159 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27153 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ Hangsang میں اختتامی سیشن چل رہا ہے تاہم انڈیکس 193 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 27153 پر آ گیا ہے۔ Shinghaicomposite میں آج دن بھر ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس 3088 کی سطح پر بند ہوا یے۔ Kospi بھی ملے جلے رجحان کے بعد 42 ہوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2290 پر بند ہوئی ہے۔ تائیوان کی Tsec بھی شدید مندی کے بعد 166 ہوائنٹس کی مندی کے بعد 14118 پر بند ہوئی ہے۔ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس ( STI ) کا اختتام 34 ہوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 3229 پر ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ سنگاپور کی Consumer Price Index (CPI) میں Inflation کا 2008ء کی سطح پر پہنچ جانا ہے۔ انڈیا کے Nifty50 میں ابھی ٹریڈ ہو رہی ہے تاہم منفی رجحان کے ساتھ انڈیکس 227 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17392 پر آ گیا ہے۔ MumbaiSensex میں شدید مندی کے ساتھ انڈیکس 795 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 58373 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔