یورپی مارکیٹس اس ہفتے کیسی رہیں ؟
یہ کاروباری ہفتہ یورپی مارکیٹس کے لئے بہت وولیٹائل ثابت ہوا۔ یورپی انفلیشن رپورٹ، رپورٹ برائے توانائی۔ یورو زون کے ممالک کی انفرادی انفلیشن رپورٹس اور سب سے اہم گلوبل مینوفیکچرنگ رپورٹ، ان سب کے منفی اثرات کی وجہ سے نہ صرف شیئرز اور ایکوئیٹیز پریشر میں رہے بلکہ یورپیئن کرنسی یورو بھی خاصے دباو میں رہی اور اسوقت پیریٹی لیول کے کافی قریب آ چکی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ہچھلے دو عشروں میں یورپی معیشت کے لئے بہت بڑا سیٹ بیک ہو گا۔ یورپی مارکیٹس میں سب سے پہلے جائزہ لیتے ہیں برطانوی فٹ۔سی فائنانشل مارکیٹ کا جو کہ کم والیوم اور مالی سال کے اختتام پر سرمایہ کاروں کے سائڈ لائن ہونے کی وجہ سے اپنے پچھلے ہفتے کی کیپٹلائزیشن میں سے 2 فیصد کے قریب کھو چکی ہے جبکہ انڈیکس میں بھی 0.2 فیصد کمی آئی۔ برطانیہ پچھلے چالیس سال میں پہلی بار دوہرے ہندسے کے افراط زر کا سامنا کر رہا ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری دونوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کے اثرات فائنانشل مارکیٹس اور اکانومیکل انڈیکیٹرز پر بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔ یورپی یونین کی جوائنٹ مارکیٹ اسٹاکس۔600 میں بھی لگ بھگ یہی حال ہے پورے ہفتے میں کم والیوم۔ منفی معاشی رپورٹس اور توانائی کا بحران۔ ان کے نتیجے میں یورپی فائنانشلز کی کیپٹلائزیشن میں ایک فیصد جبکہ انڈیکس میں مجموعی طور پر 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جرمن ڈیکس بھی دباو کی شکار رہی تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن یعنی سوموار اور منگل کو معاشی رپورٹس کے اجراء سے پہلے جرمن ڈیکس اور فرینچ سی۔اے۔سی دونوں نے اچھے والیوم کے ساتھ کیپٹلائزیشن کو پھیلایا اور اگلے تین دنوں میں کم والیوم اور انڈیکس کے منفی زون میں جانے کے باوجود مجموعی طور پر دونوں 0.1 فیصد انڈیکس جبکہ تین فیصد کے قریب کیپٹلائزیشن کو مثبت زون میں لے گئے جبکہ انہیں اثرات کے ساتھ اٹلی کی فائنانشل مارکیٹ اٹالین ایم۔آئی۔بی 3 فیصد مثبت زون میں بند ہوئی۔ سب سے بہتر اسپینش آئی۔بیکس رہی جو کہ 0.8 فیصد انڈیکس اور 5 فیصد کے قریب مثبت زون میں سرمائے کے پھیلاو کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔