یورپی مارکیٹس میں مثبت رجحان اور قدر کے ساتھ کاروباری دن کا اختتام
آج یورپی مارکیٹس کے لئے ایک اور اچھا دن رہا۔ یورو اسٹاکس 600 کے والیوم میں ایک فیصد کے قریب اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برطانوی فٹ۔سی 0.4 فیصد مستحکم ہوئی۔ سب سے زیادہ تیزی جرمن ڈیکس میں رہی جو کہ 1.5 فیصد تک ایکسپینڈ ہوئی۔ فرینچ سی۔اے۔سی 0.7 فیصد اٹالیئن فٹ سی ایم۔آئی۔ بی جو کہ کئی دن سے غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث منفی رجحان میں ٹریڈ کر رہی تھی آج ایک فیصد مثبت سطح پر مستحکم ہوئی ۔ آنے والے دنوں میں اٹلی کے سیاسی بحران کے حل ہونے اور وزیر اعظم کے استعفی سے متعلق معاملات میں پیشرفت کے بعد ایم۔آئی۔بی انڈیکس کے مزید اوپر جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسپینش آئی بیکس کے لئے بھی آج کا دن انڈیکس میں بہتری اور سرمائے کا اچھا حجم لے کر 0.5 فیصد پھیلاؤ لے کر اختتام پزیر ہوا۔ سوئٹزرلینڈ کا ایس۔ایم۔آئی انڈیکس 0.20 فیصد بہتری کے ساتھ بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔