PSX میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان

Progress with IMF Supportive for Pakistan Stock Exchange

PSX میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ IMF پروگرام کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔عالمی ادارے کے ساتھ حکومتی اداروں کے گردشی قرضے ختم کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے کے بعد انرجی اسٹاکس میں آنیوالی تیزی کی لہر نے مارکیٹ پر مجموعی طور پر مثبت اثرات مرتب کئے اور سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں اضافہ ہوا۔ جن میں سے 60 فیصد سے زائد شیئر والیوم پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی(OGDC) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کا ہے۔

آج KSE انڈیکس 426 پوائنٹس تیزی سے 41619 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 41190 سے 41763 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 128 پوائنٹس اوپر 15622 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15744 ہے۔ مارکیٹ میں 299 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 173 کی اسٹاکس ویلیو میں اضافہ، 107 میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button