PSX میں کاروباری دن کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام میں کمی اور سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری کی یقین دہانی کے علاوہ وزیر خزانہ کی منی بجٹ لانے کی افواہوں کی تردید کا بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم معاشی اور سیاسی محاذ پر اب بھی کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ملک کے آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں اب بھی بے یقینی کی صورتحال اب بھی موجود ہے جبکہ FBR برآمد کنندگان (Exporters) کو 45 ارب روپے کی وصولیاں ہونے کے فو ہفتوں کے بعد بھی ادائیگیاں کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے معاشی سطح پر شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ IMF کے ساتھ قرض کی اگلی قسط کے اجراء کے لئے ہونیوالے مذاکرات میں تاخیر کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں میں اعتماد کی کمی نظر آ رہی ہے۔ کیونکہ قرض کی قسط میں تاخیر کے نتیجے میں غیر ملکی زر مبادلہ (Forein Exchange Reserves) کی دوبارہ کمی کا خدشہ ہے جس سے درآمدی بل (Import bills) کی ادائیگیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ جبکہ گذشتہ دو دنوں کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/PKR) کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ان وجوہات کی بناء پر سرمایہ کار نئی پوزیشنز لینے سے ہچکچا رہے ہیں اور مارکیٹ ایک خاص رینج میں ہی ٹریڈ کر رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 43001 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 43040 اور کم ترین لیول 42928 رہا ہے۔ جبکہ انڈیکس میں 90 منٹس کے دوران محض 1 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 38 پوائنٹس اوپر 15800 کے نفسیاتی مارک کو عبور کرتے ہوئے 15830 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکا آغاز 15792 سے ہوا جس کے بعد یہ 15856 تک کی بلند ترین سطح پر جا کر اسوقت ایک مخصوص رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اب تک اس میں محض 1 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ PSX گذشت ایک ہفتے سے ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے جس کی بنیادی وجہ مارکیٹ میں مثبت ٹریگرز کی کمی کا ہونا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button