پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا۔

پاکستان میں پیٹرول 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے سستا۔ آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کا منافع بھی بڑھا دیا گیا۔

پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ جس کا اطلاق رات 12 بجے کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پیٹرول 40 جبکہ ڈیزل 15 روپے سستا کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی۔

نگران حکومت نے تین بار مسلسل اضافے کے بعد بالآخر مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ رات جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے جبکہ ڈیزل کی 303 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ جبکہ 50 روپے لیوی اور 22 روہے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کے لئے کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل یعنی کیروسین آئل کی نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کے اثرات۔

گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں امریکی ڈالر اور پیٹرولیئم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم ایک ماہ سے بلیک مارکیٹ کے خلاف جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستانی روپے کے مستحکم ہونے اور ڈالر کے نیچے آنے سے جنوبی ایشیائی ملک کے لئے کروڈ آئل کے درآمدی بلز میں کمی آئی یے۔ علاوہ ازیں مشرق وسطی میں جاری عرب اسرائیل تنازعے کے باعث بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ اور غیر یقینی صورتحال جاری ہے۔ ان تمام محرکات کی وجہ سے پیٹرولیئم ڈویژن کیلئے یہ اعلان کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button