امریکی ڈالر محتاط، ین میں مندی

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) کے دوران ین میں مندی نظر آ رہی ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر محتاط انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ آج امریکی ڈالر 0.216 فیصد کی کمی کے ساتھ 129.3300 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر جاپانی ین کے خلاف یورو 0.233 فیصد کمی کے ساتھ 141.1100 کی سطح پر محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے امریکی GDP سمیت اسپین اور اٹلی کی اہم معاشی رپورٹس کے پیش نظر محتاط نظر آ رہا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9530 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آج آسٹریلیئن ڈالر تمام کرنسیز کے مقابلے میں ملا جلا انداز اپنائے ہوئے ہے تاہم مجموعی طور پر مثبت انداز اپنائے ہوئے ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر 0.130 فیصد تیزی کے ساتھ 0.7110 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں (AUD/CAD) 0.20 فیصد مستحکم ہو کر 0.9530 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) ملے جلے انداز میں 1.0960 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (AUD/NZD) 0.170 فیصد اوپر 0.6490 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button