گولڈ اور پلاٹینیئم کی قدر میں اضافہ، قدرتی گیس میں گراوٹ

آج کماڈٹیز مارکیٹ (Commodities Market) میں گولڈ کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ آج ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) سے لے کر اب تک سنہری دھات کی قیمت میں 9 ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 1935 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر 1936.5160 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پلاٹینیئم (Platinum) بھی امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے دوران 4.18 ڈالرز کی تیزی سے 1056.1838 پر اپنی قدر کو مستحکم کر رہا ہے۔ قیمتی دھات Palladium بھی 9.86 ڈالرز اوپر 1715.3596 پر جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ چاندی (Silver) بھی 0.92 فیصد اوپر 23.6763 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے کی سب سے بڑی وجہ امریکی Debit Limits کے پورا ہونے پر امریکی مالیاتی نظام پر آنیوالا دباؤ ہے۔ جس کیلیے امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے بھی امریکی ایوان نمائندگان (U.S Congress) کے اسپیکر کو حکومت کی Credit Limit بڑھانے کے لئے خط بھی لکھا ہے تا کہ حکومتی قرضوں کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مناسب قانون سازی کے ذریعے دور کیا جا سکے۔

صنعتی دھاتوں (Commercial Metals) میں امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں ہونیوالی گراوٹ کے بعد منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم پیتل (Tin) آج 598 ڈالرز اضافے کے ساتھ 29849 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ یوکرائن جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار Tin کی قیمت 30 ہزار ڈالرز فی ٹن کے قریب آئی ہے۔ سفید دھات (Nickel) 110 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 27528 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر گراوٹ کی شکار ہے۔ معاشی صورتحال کا بیرومیٹر تانبا (Copper) بھی مندی کا شکار نظر آ رہا ہے اور 11.30 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 9328 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ کیمیکل سیکٹر میں استعمال ہونیوالی دھات Lead بھی 44.50 ڈالرز کی مندی کے بعد 2060 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ خام لوہا (Iron Ore) اپنی گذشتہ روز کی قیمت سے 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 121.9400 ڈالرز فی ٹن اور Zinc اسوقت 7.65 نیچے 3436 ڈالرز فی ٹن پر آ گیا ہے۔ ادھر ایلومینیئم موجودہ سیشن کے دوران 18.37 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2616.7771 کے لیول پر آ گیا ہے۔

آج بھی قدرتی گیس (Natural Gas) کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد یہ 7.28 فیصد کمی کے ساتھ 3.1988 پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ خام تیل (Crude Oil) آج بھی مستحکم نظر آ رہا ہے۔ Brent اپنی گذشتہ روز کی قیمت سے 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 88.4497 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ WTI بھی 0.40 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 81.9430 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ فیکٹریوں میں استعمال ہونیوالا امریکی Heating Oil بھی اگست 2022ء کے بعد پہلی بار 94.0500 ڈالرز فی سو لٹر کی سطح پر آ گیا ہے۔ ایتھانول آج بھی 2.16 ڈالرز فی گیلن میں فروخت ہو رہا ہے۔ ادھر کوئلہ (Coal) 2 ڈالرز کی معمولی کمی کے ساتھ 172 ڈالرز فی ٹن کی سطح ہر ٹریڈ کر رہا ہے۔

زرعی اجناس میں سے آج گندم (Wheat) 2.75 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 282.2500 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ کپاس (Cotton) اسوقت 0.11 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.87 ڈالرز فی پونڈ اور مکئی (Corn) 0.60 ڈالرز کی معمولی تیزی کے ساتھ 6.71 ڈالرز فی من کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری طرف جو (Oats) کی آج کی بین الاقوامی مارکیٹ کی تجارتی قیمت 3.71 ڈالرز فی بشل (50 کلو گرام کی پیکنگ) ہے۔ عمارتی لکڑی (Lumber) اسوقت 2.46 ڈالرز کے اضافے سے 437.70 ڈالرز فی ہزار شیٹس کے لیول پر مستحکم نظر آ رہی ہے۔ پام آئل (Palm Oil) بھی 24 رنگٹس کے اضافے سے 3887 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن اور خام سویابین (Soyabeans) 6 ڈالرز کے اضافے سے 468.30 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔۔ ادھر چاول (Rice) 0.36 فیصد نیچے 18.1600 فی 25 کلو پیکنگ میں فروخت ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button