میٹا ورس کے پلیٹ فارم کو استعمال کر کے رقم کیسے کمائیں ؟

 

میٹا ورس سے رقم کیسے کمائیں۔ بڑے بڑے فیشن بزنس جائنٹس سے لے کر ایک عام شخص تک، ہر کوئی میٹاورس پر شرطیں لگا رہا ہے۔ لیکن یہاں ایک بنیادی نوعیت کا سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس دلچسپی کو منافع میں کیسے تبدیل کیا چاتا ہے۔ درحقیقت میٹاورس ایک گرافیکل ایپلیکیشن ہے جو کہ اپنے صارفین کو شاپنگ کرنے، گیمز کھیلنے، سوشل گیدرنگ اور کام کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ لوگ اس ایپلیکیشن کے زریعے تھری۔ڈی سپیسز بھی دیکھ سکتے ہیں یہ تخیلاتی حقیقت، مباحثاتی سچائی اور بلاک چین کا مجموعہ ہے جو کہ اپنے صارفین کو انتہائی تیز براڈ بینڈ سپیڈ، ایک خیالاتی سچائیوں پر مبنی آن لائن دنیا اور افسانوی حقیقت مہیا کرتی ہے۔ اپنے آفس کے تھکا دینے والے دن کے بعد لوگ اس کے گیم سیکشن کے زریعے فراغت کے لمحات اس کے کھیلوں کی تصوراتی دنیا میں کھو کر اعصابی طور پر سکون حاصل کر سکتے ہیں جو کہ آپ کو کسی ایک مرکزی پلیٹ فارم پر گیمز کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے زرائع بھی فراہم کرتی ہے۔ لیکن اس پلیٹ فارم پر آغاز کرنے والے کے لئے اہم ترین سوال یہی ہے کہ اس تخیلاتی دنیا کو اپنے معاشی سدھار کے لئے کیسے استعمال کریں ۔میٹاورس کا پلیٹ فارم اپنے صارفین کر گیمز کے زریعے کرپٹو ریوارڑز جیتنے کے مواقع دیتا ہے۔ اگرچہ توقعات کے برعکس میٹاورس اتنے ریوارڑز نہیں دیتی جتنے کی صارفین کو امید ہوتی ہے ۔لیکن اس کے باوجود عام روائتی کھیلوں کے برعکس یہ رنگ برنگی تصوراتی دنیا دن بدن مقبول ہو رہی ہے۔

ملبوسات خریدنا اور بیچنا: بلاک چین یا کرپٹو ٹوکنز کے زریعے آپ ملبوسات بھی خرید اور بیچ سکتے ہیں۔ لیکن یہاں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ان ملبوسات کی ادائیگیاں اور وصولیاں کرپٹو اثاثوں کے زریعے ہی کی جا سکتی ہیں جنہیں نان فنجیبل ٹوکنز یعنی این۔ایف۔ٹی کہا جاتا ہے۔ یہ کرپٹو کے وہ فلاکس ہوتے ہیں جنہیں کرپٹو اثاثوں کی صرف آن لائن ملکیت کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مختلف کھیل بنا کر بیچنا یا مانیٹائز کروانا: اس آن لائن پلیٹ فارم کے زریعے ورچوول ریئلیٹی کے مختلف کھیل بنا کر یو ٹیوب کی طرح مانیٹائز بھی کئے جا سکتے ہیں اس کام کے لئے پہلے سے ٹیکنیکی علم کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ کہانیاں تخلیق کر سکتے ہیں اور انہیں کھیلوں میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں تو آپ اس اینیمیٹڈ پلیٹ فارم پر کامیابی حاصل کر کے اپنے معاشی حالات میں بھی سدھار پیدا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر گوگل ڈائنو سار گیم بیچے جانے اور مانیٹائزیشن کے لئے انتہائی سازگار ہے۔

میٹاورس کے ایونٹس تخلیق کرنا : یہ طریقہ بھی میٹاورس میں رقم کمانے کا مقبول ترین طریقہ ہے۔ اس آن کثیر الجہتی دنیا میں حقیقی فنکاروں کے کنسرٹس کے زریعے صارفین کے بڑے ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کیا جا سکتا ہے اور صارفین سے کرپٹو ٹوکنز کے ٹکٹس کے زریعے رقم اکھٹی کی جا سکتی ہے۔ اس کی حالیہ مثال وارنر میوزک کی ہے جنہوں نے میٹاورس کے پلیٹ فارم پر سینڈ باکس کے زریعے کنسرٹس کا انعقاد کیا ان ایونٹس کے ریوارڈز میں میٹاورس لینڈ کا انعام بھی شامل ہے

نان فنجیبل آرٹسٹ کے فری لانسر کے طور پر کام کرنا۔۔۔این ایف ٹی ٹوکنز کو مختلف گروپس میں بیچنا بھی ایک نفع بخش سرگرمی ہے جس سے حاصل کردہ ٹوکنز کو حقیقی رقم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل کولیکٹرز کے مختلف آئٹمز کے بلاک بنانے کے لئے یقینی طور پر اچھے گرافک ڈیزائنرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سے ایسے صارفین جو کہ گرافک ڈیزائننگ میں مہارت رکھتے ہیں این ایف ٹی کے بلاکس بنا کر بھی رقم کما رہے ہیں۔

پرائم پراپرٹیز کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرنا ۔۔۔ ورچوول زمین کے پلاٹس فروخت کر کے بھی بلاک چین یا کرپٹو ٹوکنز کے ایوارڈز پرائم پراپرٹیز سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جو کہ اس کثیر الجہتی جسے میٹاورس کہا جاتا ہے میں ورچوول پلاٹس کو این ایف ٹی ٹوکنز کے زریعے بیچنے والی ریئل اسٹیٹ ایجنسی ہے۔

میٹاورس ارکیٹیکچر اور ڈیزائنر۔۔ ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جسے میٹاورس کہا جاتا ہے یوٹوپیا ڈیزائن کرنا یقینی طور پر ایک تخلیقی اور نفع بخش سرگرمی ہے۔ مختلف کمپنیاں اور برینڈز میٹاورس کے پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی یقینی بنا رہے ہیں جس کے لئے آرکیٹیکچرز اور ڈیزائنرز کی ضرورت ہے۔ اس طرح تخلیق کے عمل کے ساتھ ہی ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے زریعے ان کمپنیوں اور ملٹی نیشنل برینڈز کے آوٹ لیٹس بنا کر اچھی رقم کمائی جا سکتی ہے۔

میٹاورس اوپن آرٹ گیلری۔۔۔ یقینی طور پر میٹاورس این ایف ٹی اور ورچوول آرٹ کی مکمل صنعت میں تبدیل ہو رہا ہے۔ اوپن آرٹ گیلیریز مختلف آرٹسٹس کو اپنے فن کے اظہار کے مواقع دیتی ہیں ۔۔اس طرح سے اپنی اوپن آرٹ گیلری بنا کر مختلف فنکاروں کو ورچوولی کرائے پر دے کر بھی اچھی رقم کمائی جا سکتی ہے۔.اگر آپ کے اندر تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں تو میٹاورس نہ صرف آپ کو اپنی تخیلاتی دنیا میں جذب کر کے اطمینان اور مسرت فراہم کر کے اعصابی اور زہنی سکون فراہم کرتی ہے بلکہ معاشی لحاظ سے بھی رقم کمانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ ان مواقع ک آپ کیسے اپنی معاشی بہتری کے لئے استعمال کرتے ہیں یہ اپکی اپنی قابلیت پر منحصر ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button