آسٹریلیا کے پرائیویٹ سیکٹر کی Credit Growth کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔
آسٹریلیا کے پرائیویٹ سیکٹر کی Credit Growth کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Department of Statistics) کی طرف سے اکتوبر 2022ء کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ملک کے نجی شعبے کی شرح نمو (Growth rate) میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کیے جانیوالے تخمینے کے مطابق بھی اتنی ہی شرح نمو متوقع تھی۔
ٹفصیلات کے مطابق Housing Sector کے قرضوں کے اجراء میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو گزشتہ رپورٹ میں یہ اضافہ 0.7 فیصد تھا۔ جبکہ Corporate Sector کے قرضے 0.8 فیصد بڑھے ہیں۔ اگر انکا تقابلہ ستمبر کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں یہ اضافہ 1.3 فیصد تھا۔
اگرچہ ستمبر 2022ء کی نسبت Credit میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم موجودہ عالمی منظرنامے میں چینی رسد کے غیر مستحکم ہو جانے کے بعد یہ رپورٹ توقعات کے مطابق رہی ہے اور اسکے مثبت اثرات آسٹریلین معیشت اور معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔