آسٹریلین ڈالر تاریخ کی کم ترین سطح تک گر سکتا ہے۔ سی۔بی۔اے

بین الاقوامی معاشی و تحقیقی ادارے کاسٹ بینیفٹ انیلیسز( سی۔بی۔اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے اپنی میٹنگ میں آسٹریلین ڈالر، معیشت اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کسی خاص پالیسی اور اقدامات کا اعلان نہیں کیا جس کی وجہ سے آسٹریلین کرنسی پر فری فلوٹنگ کا پریشر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اسکے علاوہ افراط زر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معیشت سکڑ رہی ہے۔ جسکی وجہ سے آسٹریلین ڈالر تاریخ کی نچلی ترین سطح تک گر سکتا ہے ۔ سی۔بی۔اے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر 0.62 سے بھی نیچے آ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسوقت آسٹریلین ڈالر امریکی ڈالر کے مقابکے میں 0.67 کی سطح پر آ چکا ہے جو کہ اسکا 3 سال میں کم ترین لیول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button