امریکہ: تیسرے کوارٹر کا Labour cost Data جاری کر دیا گیا

امریکہ کا رواں سال کے تیسرے کوارٹر کا Labour Cost Data جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کیے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق تیسرے کوارٹر میں مجموعی Labour Cost نمایاں کمی کے ساتھ 2.4 فیصد رہی ہے۔ جبکہ ڈیٹا کے اجراء سے قبل اسکے 3.1 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس سے قبل جاری کی جانیوالی ابتدائی رپورٹ میں یہ لاگت 3.5 فیصد رہی تھی۔

اگر اس رپورٹ کا تقابلہ رواں سال کے دوسرے کوارٹر کے ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں Labour Cost خاصی زیادہ رہی تھی اور 8.9 فیصد رہی تھی ۔ رپورٹ میں لیبر کی پیداواری صلاحیت (Labour Productivity) میں 0.8 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ متوقع اضافہ 0.6 فیصد تھا۔ افراط زر میں کمی اور پیداواری صلاحیتوں میں کمی کے لحاظ سے یہ بہترین رپورٹ ہے تاہم Labour Cost میں کمی بیروزگاری میں اضافے اور خام مال (Raw Material) کی رسد میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر چین کی طرف سے عالمی مارکیٹ کو گذشتہ ماہ کے دوران رسد کی عارضی معطلی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کا یہ پہلو خاصا منفی ہے اور نہ صرف امریکی لیبر مارکیٹ بلکہ ڈالر انڈیکس (DXY) پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گا

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button