امریکہ نے 26 چینی کارگو فلائٹس منسوخ کر دیں ۔

واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ امریکی حکومت نے چین میں لاک ڈاؤن کے بعد امریکی کارگو فلائٹس پر پابندی کے جواب میں 26 چینی کارگو فلائٹس منسوخ کر دی ہیں۔ تجارتی سامان لے جانے والی فلائٹس کی منسوخی سے عالمی مارکیٹس میں رسد کے عدم استحکام میں شدت آنے کا خطرہ ہے۔ امریکی وزارت ٹرانسپورٹیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کی طرف سے کارگو فلائٹس روکے جانے پر اسی طرز کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی حکومت کے اقدامات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button