امریکی اسٹاکس: نیسڈق مسلسل تیسرے اور دیگر مارکیٹس دوسرے دن مثبت زون میں ٹریڈ کرتے ہوئے۔
آج عالمی مارکیٹس کے امیریکن سیشنز میں ڈالر کے برعکس ایکوئیٹیز اور اسٹاکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ نیسڈق آج مسلسل تیسرے دن مثبت سطح ہر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ سرمایہ کاری کے بانڈز اور ڈالر انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس میں بھی غیر معمولی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ نیسڈق آغاز سے ہی 129 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت زون میں 11581 کی سطح پر 1.13 فیصد کیپٹیلائزیشن کو بحال کر چکی ہے۔ ایس اینڈ پی 33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروباری دن کا ایک فیصد کے قریب مثبت آغاز کرتے ہوئے 3896 کی سطح پر آ گئی ہے۔ سب سے زیادہ بہتری ڈاو انڈسٹریل ایوریج میں دیکھی جا رہی ہے۔ جس کا انڈیکس 316 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد کی تیزی کے ساتھ 31604 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ رشل 2000 اسوقت 1.05 فیصد تیزی کے ساتھ 1770 کی سطح پر مثبت سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔