امریکی بانڈ مارکیٹ کے منافع میں کمی
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ امریکی بانڈ مارکیٹ کے 5 سال سے لے کر 30 سالہ مدت کے انویسٹمنٹ بانڈز کے حاصلات اور شرح منافع میں 21 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق 5 سالہ مدت کے ڈالرز انویسٹمنٹ بانڈز پر 21 بنیادی پوائنٹس کمی کے بعد 2.79 فیصد شرح منافع پر آ گئے ہیں ، جبکہ 10 سالہ مدت کے سرمایہ کاری بانڈز پر 17 بنیادی پوائنٹس کمی کے بعد 2.80 فیصد شرح منافع کی پیشکش جبکہ 30 سالہ مدت کے طویل المیعاد سرمایہ کاری بانڈز کی ماہانہ شرح منافع 9 بنیادی پوائنٹس کی کمی سے 3.03 فیصد ریٹرنز اور حاصلات پر آ گئی ہے جو کہ گزشتہ تین سال میں کم ترین ریٹ آف ریٹرن ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔