امریکی PMI کے بعد EUR/USD دوبارہ 1.0400 کےقریب
امریکی PMI Flash کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 1.0370 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اور ممکنہ طور پر امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے اختتام تک اپنی اگلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 1.0040 کو عبور کر سکتا ہے امریکی PMI Data میں امریکی پرائیویٹ سیکٹر کی سرگرمیوں اور پیداواری حجم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ حالانکہ آج جاری ہونیوالی New Homes Sales کا ڈیٹا توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے تاہم اس میں بھی افراط زر کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید میں کمی واقع ظاہر ہو رہی ہے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں 0.632 ملیئن نئے گھر فروخت ہوئے ہیں جبکہ 570 ملیئن کے فروخت ہونے کی پیشگوئی کی جارہی تھی۔ اگر اس رپورٹ کا تقابلہ گزشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو ستمبر 2022ء کے دوران 0.603 ملیئن نئے گھر فروخت ہوئے تھے جبکہ نظر ثانی شدہ ڈیٹا میں یہ تعداد 0.588 ملیئن رہ گئی تھی۔ اسطرح ماہ اکتوبر میں ستمبر کی نسبت 7.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی ہاؤسنگ انڈسٹری کے لئے بلاشبہ یہ انتہائی مثبت رپورٹ ہے۔ تاہم بلند مارگیج ریٹس اور افراط زر (Inflation) کی وجہ سے گرتی ہوئی قوت خرید اسوقت بھی بڑے مسائل ہیں۔ اور افراط زر ہی وہ بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے امریکی ڈالر پر رپورٹ کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہو رہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج یورپی سیشنز کے دوران اور امریکی معاشی رپورٹس کے اجراء سے قبل 1.0260 پر آ گیا تھا۔ تاہم ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کر جانے کے بعد یہ دوبارہ 1.0400 کی طرف جارحانہ موڈ میں آ گیا۔ تاہم اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مثبت مومینٹم انڈیکیٹرز اسکا اپنا نہیں ہے بلکہ یہ بنیادی طور پر ڈالر کی کمزوری کی وجہ سے Bullish ریلی حاصل کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے یہ 1.0400 سے 1.0500 کے درمیان اسکے Bulls کی اسٹرینتھ کمزور ہو جاتی ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 61 پر ہے جو کہ کمزور Bullish مومینٹم ظاہر کر رہا ہے۔ اسوقت یہ اپنی 20SMA اور 100SMA سے اوپر ہے جبکہ 200SMA سے نیچے 61.8 فیصد بحالی کی سطح پر ہے۔ اوپر کی طرف اس کی مزاحمتی حدیں 1.0350, 1.0395 اور 1.0440 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز 1.0030, 1.0245 اور 1.0195 ہیں۔ اسکا محور (Pivot) 1.0380 ہے۔ جبکہ جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) Bullish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔