امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ: 0.8 فیصد توقعات کے برعکس ایک فیصد اضافہ۔
فیڈرل ریزرو نے ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی ہے۔ 0.8 فیصد کی توقعات کے برعکس ریٹیل سیلز میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کل فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر والر نے کہا تھا کہ اگر کل رپورٹ کے اعداد و شمار زیادہ مضبوط ہوئے تو یہ مجھے جولائی میں کم شرح سود کے اضافے پر سوچنے کیلئے مجبور کریں گے۔ بلاشبہ ریٹیل سیلز رپورٹ توقعات سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ آج صبح سے عالمی مارکیٹس میں اس رپورٹ کے انتظار میں سست روی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔