امریکی سیکرٹری خزانہ روشیئن آئل کیپ پلان پر بات چیت کے لئے کوریا پہنچ گئیں۔

امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین روسی تیل کی قیمت محدود کرنے کے منصوبے رشیئن آئل کیپ پلان پر بات چیت اور حمائت حاصل کرنے کے لئے کوریا پہنچ گئیں ہیں۔ آج انکے دورے کے شیڈول میں کورین صدر یون سک ییل اور دیگر اہم ترین عہدیداروں سے ملاقات شامل ہے۔ زرائع کے مطابق وہ اپنے دورے میں جنوبی کوریا سمیت دوست ممالک کے ساتھ فرینڈ شورنگ کے زریعے سپلائی چین کو بہتر بنانے پر بھی بات چیت کریں گی۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی رسد کے عدم استحکام کی وجہ سے شدید متاثر ہونیوالے ممالک میں جنوبی کوریا بھی شامل ہے جہاں حکومت نے معاشی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button