امریکی معیشت کساد بازاری کے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ جے۔پی مورگن
معاشی ادارے جے۔پی مورگن نے امریکی معیشت کو کساد بازاری کی شکار قرار دیا یے۔ بینکنگ ادارے کے مطابق امریکی ایمپلائمنٹ رپورٹ کل وقتی ملازمتوں میں کمی اور جز وقتی ملازمتوں میں اضافہ ظاہر کر رہی ہے اور ادارے کے مطابق ایسا اسوقت ہوتا ہے جب کوئی ملک کساد بازاری کا شکار ہو جائے۔ جے۔پی مورگن نے منفی جی۔ڈی۔پی رپورٹ کو پریشان کن اور سنگین معاشی بحران کی علامت قرار دیا ہے۔ ادارے نے امریکی صدر اور جینیٹ ییلین کے کل جاری ہونیوالے بیانات کو حقیقت سے آنکھیں چرانا قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے جی۔ڈی۔پی ڈیٹا کو سست معیشت کا انڈیکیٹر تو قرار دیا تھا تاہم کساد بازاری کو خارج از امکان کہا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔