امریکی ڈالر: آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں 2022 ء کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

سڈنی( نیوز رپورٹ)۔ امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔ جولائی میں امریکی ڈالر دنیا کی ہر کرنسی کے مقابلے میں تاریخی بلندیوں کو چھو رہا تھا۔ لیکن 28 جولائی کو فیڈرل ریزرو کی طرف سے جاری کی جانیوالی اکنامک رپورٹس کے مایوس کن ڈیٹا کے بعد امریکی ڈالر تیزی سے اپنی حاصلات کھو رہا ہے۔ آج آسٹریلین ڈالر امریکی خرنسی کے مقابلے میں اپنی 2022 ء کی بلند ترین سطح 0.7000 کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسطرح یوکرائن جنگ کے شروع ہونے کے بعد پہلی بار آسٹریلین ڈالر 0.7000 کی نفسیاتی حد کو عبور کر رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر کی طرح نیوزی لینڈ ڈالر بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی تاریخی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور 0.6300 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button