امریکی ڈالر کا دفاعی انداز ، یورو دوبارہ 0.9900 کے قریب پہنچ گیا۔ ٹیکینیکی انڈیکیٹرز کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟

 

 

 

بنیادی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہفتہ سات دن کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد آج یورپی مرکزی بینک (ECB ) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی طرف سے افراط زر (Inflation rate ) کو کنٹرول کرنے کے بارے میں اعلان کے بعد یورو کی قدر مستحکم ہوتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یورو کی قدر میں اضافے کی دوسری بڑی وجہ آج کی صنعتی پیداوار کے آئی۔ایس۔ایم سروے (ISM Manufacturing Index ) کے تشویشناک ڈیٹا کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY ) اور ڈالر سے منسلک امریکی محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں ہونیوالی کمی ہے جس کے بعد یورو کی طلب میں محدود رینج میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسکے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے جوہری جنگ کے بارے میں بیانات کے بھی ڈالر انڈیکس (DXY ) پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز (U.S Treasury Bonds ) کی حاصلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی طرف سے بھی دوبارہ 50 سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اس وجہ سے بھی امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر رہا ہے

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج یورو (EUR ) 0.9900 کی سطح کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جو کہ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں ( EUR/USD) کی پہلی نفسیاتی حد ہے۔ محتاط خریداری کی وجہ سے یورو کا Bullish Potential ایک محدود رینج کے اندر بن رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یورو کے Bears اسکی 100 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (100SMA) کو آج صبح سے بار بار ٹیسٹ کر کے نیچے 20SMA کی طرف آئے۔ جہاں سے اس نے 200SMA کے 61.8 فیصد سے دوبارہ ری۔باؤنڈ لیا۔ ۔ جبکہ اسوقت یورو کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز مثبت مومینٹم ظاہر کر رہے ہیں یعنی اسوقت یورو کی تیزی کی لہر وقتی ٹریگرز کے زیر اثر ہے اور یورو کی ٹرینڈ لائن ابھی بھی نیوٹرل ہے۔ اگر گزشتہ 4 گھنٹوں کی اوسط کو دیکھیں تو بیئرش پریشر 0.9850 سے نیچے 0.9810 کی سطح تک موجود ہے جس کے بعد یورو کی ٹرینڈ لائن دوبارہ اوپر کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ 100 اور 200SMA اس کی تیزی کو 0.9940 تک اوپر کی طرف ظاہر کر رہی ہیں ۔ تاہم 0.9940 کے بعد یورو دوبارہ ایک Bearish مومینٹم اختیار کر سکتا ہے جو کہ اگلے دو سیشنز کے دوران دوبارہ اسے واپس 0.9850 تک لا سکتا ہے۔ اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کے سپورٹ لیولز 0.9840, 0.9810 اور 0.9780 ہیں۔ یورو کا تیسرا سپورٹ لیول یعنی 0.9780 کی سپورٹ سے یہ دوبارہ اپنی طاقت (Strength ) جمع کر کے درجہ مسابقت کی طرف ایک Bullish Momentum بناتا ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے اوپر کی طرف نفسیاتی حدیں 0.9910, 0.9945 اور 0.9985 ہیں ۔ اس کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز اسوقت 0.9850 کی سطح سے دوبارہ بحالی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ یورو موجودہ سطح پر 35 فیصد Bullish جبکہ 25 فیصد Bearish اور 45 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح اس کا موجودہ Bias بھی نیوٹرل ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button