امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو 0.9900 سے نیچے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کیا کہتے ہیں۔

بنیادی جائزہ

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.9900 کی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج سرمایہ کاروں کی طرف سے امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی متوقع مانیٹری پالیس پر لگی ہوئی ہیں۔ آج دن بھر یورو اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ایشیاء پیسیفک سیشنز ( Asia Pacific Sessions ) میں امریکی ڈالر (USD) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے دیکھا گیا۔ جبکہ یورو (EUR) 0.9900 سے اوپر ٹریڈ کر رہا تھا اور پیشگوئی کی جا رہی تھی کہ آج امریکی سیشنز کے آغاز تک یورو درجہ مسابقت (Parity Level ) عبور کر کے فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کے اعلان تک 1.0045 تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم مایوس کن یورپی معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد یورو بھی امریکی ڈالر کی طرح سست روی کا شکار ہو گیا۔ تاہم آج رات فیڈرل ریزرو کی طرف سے متوقع طور پر 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے بعد ڈالر کی مثبت پیشرفت دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسی وجہ سے یورو کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج گزشتہ 4 گھنٹے کی حرکاتی اوسط (Moving Average) کا جائزہ لیں تو واضح طور پر Bulls اپنا مومینٹم کھو چکے ہیں۔ جبکہ Bears بھی سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ یورو واضح طور ہر اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ 0.9835 بنتی ہے اسمور جس کی ٹرینڈ لائن بھی منفی ہے جبکہ 100SMA آج 1.0070 کے قریب ہے جو کہ Highly Bullish ہے۔ اگر مومینٹم انڈیکیٹر مثبت لیول ظاہر کر رہے ہیں۔

اگر اوپر کی طرف نفسیاتی حدوں کا جائزہ لیں تو 0.9945, 0.9985 اور 1.0016 کی مضبوط نفسیاتی اور تیکنیکی حدیں (Resistance Levels ) ہیں۔ موجودہ سطح پر اسکا محور 0.9915 ہے جبکہ اس کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) اپنی 100SMA کے 50 فیصد کے قریب نیوٹرل نظر آ رہا ہے اور کسی مثبت ٹریگر کے بغیر پیریٹی لیول کا نفسیاتی ہدف عبور نہیں کر پائے گا۔ اگلے سیشنز کے دوران سب سے متحرک حد (Dynamic Resistance ) 0.9985 ہے جسے عبور کرتے ہی یورو درجہ مسابقت عبور کر لیتا ہے۔ قلیل المدتی سطح پر یورو کی 20SMA پر 0.9911 کی سطح اہم ترین نفسیاتی اور متحرک حد ظاہر کر رہی ہے۔ جبکہ طویل المدتی ٹرینڈ لائن موجودہ سطح سے نیچے بن رہی ہے۔ اسی وجہ سے 100SMA آج 200SMA سے اوہر بن رہی ہے۔ آج کا کلیئر ڈائریکشنل انڈیکس یورو کی مضبوطی کو ظاہر کر رہاطہے۔ اسوقت یوقر 45 فیصد Bullish , 20 فیصد Bearish اور 35 فیصد Side Ways ہے۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Side ways ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button