امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ۔ 40 سال میں پہلی بار مہنگائی کی شرح 9 فیصد ماہانہ سے بڑھ گئی۔

واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ پچھلے 4 عشروں میں پہلی بار پرائس انڈیکس ریڈنگ 9.1 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج صبح سے ہی گلوبل مارکیٹس میں اس رپورٹ کے انتظار میں سرمایہ کار اور ٹریڈرز محتاط نظر آ رہے تھے اور ٹریڈنگ سست روی کی شکار نظر آ رہی تھی۔ اسوقت امریکی مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ معاشی ماہرین پہلے سے افراط زر کی شرح 8 فیصد کے قریب رہنے کی توقع کر رہے تھے ۔ تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا توقعات سے بھی زیادہ یے۔ آنیوالے دنوں میں اس رپورٹ کے امریکی اور گلوبل مارکیٹس پر منفی اثرات نظر آئیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button