امریکی ییلڈز اور بانڈز کی حاصلات میں اضافہ ۔ کیپٹلائزیشن میں مزید وسعت
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ امریکی بانڈز مارکیٹ کی حاصلات میں مسلسل اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ دو سالہ سرمایہ کاری کے بانڈز کا منافع 3 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اس ماہ 2.762 کی سطح پر آ گیا ہے۔ 10 سالہ سرمایہ کاری بانڈز کی ماہانہ شرح منافع میں بھی 4.2 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسکا ماہانہ رہٹ آف ریٹرن 3.02 فیصد کی ماہانہ سطح پر آ گیا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک حوصلہ افزاء اعلان ہے۔ جبکہ 30 سالہ سرمایہ کاری بانڈز کے ریٹرن میں 4.6 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ان کی ماہانہ شرح منافع بڑھ کر 3.172 فیصد کی شرح پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کے مطابق کیپٹل مارکیٹس میں مسلسل مندی کے باوجود بانڈز اور سرٹیفیکٹس کی سرمایہ کاری کی شرح منافع میں اضافہ خوش آئند ہے جو کہ نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا بلکہ چونکہ یہ بانڈز ایکوئیٹی مارکیٹس کو سپورٹ کرتے ہیں لہذا طویل المدتی مارکیٹس کیپٹلائزیشن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔