امیریکن پے رول رپورٹ: نان فارم تنخواہوں میں ایک لاکھ سے زائد اضافہ۔
امیریکن ایمپلائمنٹ رپورٹ برائے نان فارم پے رول کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق امریکہ میں نان فارم ملازمتوں کی تعداد میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے پہلے مبصرین 2 لاکھ 68 ہزار نئی نان فارم ملازمتوں کی توقع کر رہے تھے لیکن اس میں جون کے مہینے میں 3 لاکھ 92 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ اسطرح جون میں باقاعدہ پے رولز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی طرح ہفتہ وار کام کی اوسط 34 گھنٹے رہی جو کہ پہلے بھی اتنی ہی تھی ۔ جبکہ بیروزگاری کی شرح پہلے 7.1 فیصد تھی لیکن جون میں کم ہو کر 6.7 فیصد ہو گئی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کورونا کی وباء سے پہلے مستقل روزگار کی شرح 62 فیصد کے قریب تھی لیکن اب کم کو کر 59 فیصد ہو گئی ہے۔ اگرچہ امریکی ایمپلائمنٹ رپورٹ میں دیگر تمام معاشی اعشاریے مستحکم ہیں تاہم مستقل ملازمتوں کا کم ہونے اور نان فارم پے رولز کے بڑھنے کو تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء رپورٹ کے اجراء کے بعد ڈالر کی مستحکم قدر میں واضح کمی نوٹ کی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔