انٹرنیشنل مارکیٹس اپڈیٹ

انٹرنیشنل مارکیٹس سمری ( اسٹاکس رپورٹر)۔ آج گلوبل مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ اگر یورپیئن مارکیٹس پر نظر ڈالیں تو انگلش فٹ سی 21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7586 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ یورپی یونین کی مشترکہ مارکیٹ یورو نیکسٹ کا انڈیکس 13 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1236 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ فرینچ سی۔اے۔سی 75 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6472، جرمن ڈیکس 171 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14483، سوئس مارکیٹ انڈیکس 8 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11521، اسپینش آئی بیکس 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8832 جبکہ اٹالین فٹ۔سی ایم آئی بی 256 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 24298 کے لیول پر ٹریڈ کرتی ہوئی ریکارڈ کی گئی۔ اگر ایشین مارکیٹس کا جائزہ لیں تو نکائی جاپان میں بھی کم والیوم کے ساتھ ملا جلا رجحان رہا اور نکائی انڈیکس 28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27943 کی سطح پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کی مارکیٹ ہینگ سینگ 122 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 21531 ، چائنا شنگھائی مارکیٹ 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3241 ، کورین کوسپی کمپوزیٹ انڈیکس 44 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2626 اور انڈین سینسیکس کا انڈیکس 568 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 55107 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈین سینسیکس میں یہ زبردست مندی کا مسلسل دوسرا دن ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آسٹریلین ایس ایڈ پی کا ورژن اے۔ایس۔ایکس کا انڈیکس 110 پوائنٹس کی کمی سے 7095 کی سطح پر بند ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button