اوپیک پلس کے ممبر ممالک خام تیل کی پیداوار میں کمی پر متفق
سعودی عرب کی زیر قیادت تیل پیدا کرنیوالے ممالک اور روس (Opec plus ) خام تیل (Crude oil ) کی 2 لاکھ بیرل تیل یومیہ کی کمی پر متفق ہو گئے ہیں ۔ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ (Global Markets ) میں خام تیل کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ اس خبر کی تصدیق کے بعد ڈبلیو-ٹی-آئی آئل ( WTI Oil ) کی قدر 1 ڈالر اضافے کے بعد 87 ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ جبکہ برینٹ آئل ( Brent Oil) بھی 9پ ڈالرز سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس فیصلے کو رکوانے کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے حکمران محمد بن زید کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ سعودی شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق سعوی عرب کی طرف سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی متوقع ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔