اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) کے Bulls کم والیوم کے باوجود پیشقدمی کرتے ہوئے
بنیادی جائزہ۔
آج ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ملے جلے رجحان اور سرمایہ کاری کے والیوم کی کمی کے باوجود بھی مستحکم نظر آ رہا ہے اور 75 کی سپورٹ سے اوپر اپنی اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے۔ گذشتہ روز اسکا اختتامیہ 76 سے اوپر ہوا تھا۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سرمایہ کاروں میں ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) انتہائی مقبول اسٹاکس میں شامل ہے۔ AVN ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس دوبئی (متحدہ عرب امارات) میں ہے جبکہ پاکستان میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو کراچی میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہیں۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 2 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کر رہے ہیں۔ ایوینسیون بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ PSX میں یہ Holding اور Intra-Day دونوں طرح کی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔ اسے ٹی۔آر۔جی (TRG) اور نیٹسول (NETSOl) کی طرح ہر فارمیٹ کی اسٹاک ٹریڈنگ میں پسند کیا جاتا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج AVN نے اپنی گذشتہ روز کی سطح 76 روپے 40 پیسے سے آغاز کیا جس کے بعد ابتداء میں پیشقدمی کرتے ہوئے یہ 76 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح سے انڈیکس کے نیچے آنے کے بعد 75 روپے 90 پیسے کے لیول سے Bullish اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد دوسرے سیشن کے دوران یہ اپنی کل کی سطح سے 40 پیسے کی تیزی کے ساتھ 76 روپے 13 پیسے کی سطح پر موجود ہے تاہم مجموعی طور پر یہ مستحکم دکھائی دے رہا ہے اور اس سطح پر Bulls کی طرف سے خریداری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔۔ اسوقت یہ اپنی اہم ترین سپورٹ 75.50 سے اوپر موجود ہے ۔ یہ 75 روپے کے نفسیاتی مارک سے اوپر AVN کو ہمیشہ Bullish سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران AVN نے 61 روپے فی شیئر سے 114 روپے تک کی قدر کا سفر طے کیا۔ جبکہ 75 کا لیول ہمیشہ اس کے لئے Bullish مومینٹم اور جارحانہ موڈ اختیار کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 76 کے بعد 78اور 81 ہیں۔ اسکی آج کی حدوں کا جائزہ لیں تو آج AVN کا Upper Cap بھی تیسری مزاحمتی حد کے بالکل اوپر 81 روپے 41 پیسے پر ہے۔ جبکہ اسکا Lower Lock اسکے Bullish زون سے نیچے 70 روپے 5 پیسے پر ہے۔ آج اسکی تمام Moving Averages خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح پر پہلا سپورٹ لیول 75 ہے جبکہ اسکے بعد 73 اور 71 کے مضبوط سپورٹ لیول ہیں۔ جبکہ آج اگر اسکا اختتامیہ 76 کی سطح پر ہوا تو آنیوالے کاروباری ہفتے کے دوران اسکی Bullish ریلی اسے 80 روپے سے اوپر جانے کی اسٹرینتھ دے سکتی ہیں۔ آج AVN کا محور 75.50 ہے۔ جبکہ یہ 55 فیصد Bullish, جبکہ 30 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکی خریداری کی سطح انٹرا ڈے میں 75 روہے 50 پیسے اور فروخت کی سطح 77 روپے ہے۔ جبکہ Holding کیلئے اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔