ایشیئن مارکیٹس: چینی بینکوں نے جون میں 5.9 بلیئن ڈالرز خریدے، یوان کا آج کے لئے ریفرنس ریٹ مقرر۔
ایشیئن مارکیٹس آج جاپانی سی۔پی۔آئی کے جاری کئے جانے کے بعد سست روی کی شکار ہیں۔ دریں اثناء چینی حکومت نے جون کے فاریکس اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جن کے مطابق لاک ڈاون اور چین سے سرمائے کی منتقلی کے اعداد و شمار جاری کئے جانے کے علاوہ یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جون میں چینی کمرشل بینکس نے صارفین کی طلب پوری کرنے کے لئے 5.9 بلیئن ڈالرز بین الاقوامی فاریکس مارکیٹ سے خریدے۔ واضح رہے کہ مئی میں خریدے گئے 1.5 بلیئن سے یہ تعداد 350 فیصد زیادہ ہے ۔ پیپلز بینک آف چائنا نے آج کی ٹریڈ کے لئے یوان کا آن شور ریفرنس ریٹ 6.7485 مقرر کر دیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔