ایشیاء پیسفک فاریکس: آسٹریلین ڈالر، ین اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی

آج ایشیائی فاریکس سیشنز میں جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) موجودہ سیشن سیشن کے دوران 0.06 فیصد تیزی کے بعد 146.6800 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) آج 0
090 فیصد کمی کے ساتھ 146.71 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) بھی 0.021 فیصد کم ہو کر 94.7700 پر سست روی کا شکار ہے۔

آج آسٹریلین کرنسی افراط زر ( Inflation ), کساد بازاری (Recession ) اور چینی معیشت کی سست روی کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھی Aussies ڈالر موجودہ سیشن کے دوران 0.34 فیصد نیچے 0.6460 پر آ گیا ہے۔ کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر ( AUD/CAD ) آج 0.183 فیصد کم ہو کر 0.8730 کی سطح پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) آج 0.083 فیصد کمی کے ساتھ 1.0900 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) آج 0.32 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.5920 پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button