برطانوی سیاسی بے یقینی کے خاتمے کی امید، برطانوی پاونڈ اور اسٹاک مارکیٹ میں قدر بحال ہونا شروع
برطانیہ میں دو دن سے جاری سیاسی بے یقینی کے کلائمیکس کے اختتام کی امید پیدا ہونے کے بعد برطانوی پاونڈ کی کھوئی ہوئی قدر میں کچھ بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔ یورو تین سال کے بعد 1.20 کی سطح سے نیچے ٹریڈ ہوتا ہوا ریکارڈ کی گیا۔ تاہم وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے اکتوبر تک استعفی دینے کے اشارے اور پارٹی عہدہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد برطانوی کرنسی کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور پاونڈ دوبارہ 1.20 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح برطانوی اسٹاک مارکیٹ فٹ۔سی میں بھی ملے جلے رجحان کے بعد تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اسوقت فٹ۔سی کا انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3951 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔