برطانوی مینوفیکچرنگ پرفارمنس انڈیکس ریلیز کر دیا گیا۔

ایس اینڈ پی گلوبل نے انگلینڈ اور ویلز کا صنعتی پیداواری شعبے کے اگست 2022 ء کے پرفارمنس انڈیکس کا تخمینہ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جاری کئے گئے تخمینے نظر ثانی شدہ ہے۔ پرفارمنس انڈیکس 47.3 فیصد رہا ہے جبکہ غیر ترمیم شدہ تخمینہ 46 فیصد ہے۔ اگرچہ ترمیم کے بعد جاری کئے گئے اعداد و شمار پہلے سے بہتر ہیں تاہم اتنا مایوس کن پرفارمنس انڈیکس کورونا کی عالمی وباء کے دوران 2020 ء کے بعد پہلی بار آیا ہے۔ جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق برطانوی معیشت کے تمام شعبے افراط زر کی وجہ سے انتہائی سست رہے ہیں۔ توانائی کا بحران اور چین میں اومیکرون کی وجہ سے خام مال کی رسد کا عدم استحکام بھی برطانوی معیشت کی منفی شرح نمو کی بنیادی وجوہات ہیں۔ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق اتنے مایوس کن اعداد و شمار کووڈ-19 کی پہلی لہر کے بعد پہلی بار آئے ہیں جو کہ معیشت پر کساد بازاری کے گہرے اثرات کو ظاہر کر رہے ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button